چین میں حالیہ طوفانی بارش اور سیلابی صورت حال کے باعث درجنوں مگرمچھ سڑکوں پر آگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے فارم ہاؤس سے 75 قیمتی مگرمچھ ریلے کے ساتھ بہہ گئے، انتظامیہ چند مگرمچھوں کو پکڑنے میں کامیاب ہوئی جبکہ متعدد لاپتا ہیں۔
چینی حکام کے مطابق کچھ مگر مچھوں کو دوبارہ قابو کر لیا گیا تھا تاہم اب بھی 8 مگر مچھ غائب ہیں جن کی تلاش کا عمل جاری ہے۔
چینی حکام کی جانب سے جھیل کے آس پاس کے علاقوں میں لوگوں کو غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلنے اور محتاط رہنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔
چین میں مگرمچھوں کو ان کی جلد اور گوشت کے لیے پالا جاتا ہے، جو کبھی کبھی روایتی ادویات میں استعمال ہوتا ہے۔
سی این آر کے مطابق متاثرہ علاقے میں مگرمچھ کا تھیم پارک اور ملک کا سب سے بڑا مگرمچھوں کی افزائش کا مرکز بھی ہے۔
Comments
- Advertisement -