اسلام آباد : پاک فضائیہ ایک اور قدم آگے بڑھ گیا، پاک فضائیہ کے چودہ اسکواڈرن میں ستر سے زیادہ جے ایف سیونٹین تھنڈر شامل کرلئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق کامرہ ائیر بیس پر ائیرفورس کی چودہ اسکواڈرن میں جے ایف 17 تھنڈر شامل کی شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان مہمان خصوصی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کے ہمراہ موجود تھے، وزیر دفاع نے پاک فضائیہ اسکواڈرن کا معائنہ کیا۔
فضاء میں جے ایف سیونٹین تھنڈر کا فلائی پاس کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، فلائی پاس کے بعد خواجہ آصف نے ائیر چیف مارشل کے ہمراہ طیاروں کا معائنہ کیا۔
National anthem being played at the JF-17 Thunder re-equipment ceremony of Tail Choppers (No 14 Sqn). pic.twitter.com/BD3G3wEm7P
— Raza Mehdi (@SyedRezaMehdi) February 16, 2017
اس موقع پر پاک چین کے اشتراک سے تیار کئے جانے والے سترہ طیارے پاک فضائیہ میں شامل کئے گئے ہیں، یہ طیارے ناصرف پاک فضائیہ کی ضروریات کو پورا کرے گے بلکہ دوسرے ملکوں کو برآمد کے لئے بھی دستیاب ہیں۔
خیال رہے کہ پاک فضائیہ کے پاس بلاک ون اور بلاک ٹو طیاروں کی مجموعی تعداد 70سے زائد ہے۔
واضح رہے تیار کئے گئے جے ایف 17تھنڈر طیارے پاکستان اور چین کی لازوال دوستی کی علامت ہے ۔