جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری شروع، 70 فلسطینی شہید

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی فوج کی جانب سے سات روزہ جنگ بندی کے بعد غزہ میں اسرائیلی فوج نے پوری شدت کے ساتھ حملوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے وسطی، مغربی اور جنوبی علاقوں میں شدید بمباری کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ خان یونس اور جبالیہ میں بھی گھروں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ صبح سے شروع ہونے والے اسرائیلی حملوں میں 70 فلسطینی جام شہادت نوش کر چکے ہیں، جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ اسرائیل نے آج حماس پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے غزہ پر دوبارہ حملے شروع کردیئے تھے۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم کے دفتر نے غزہ جنگ میں اپنے اہداف حاصل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب حماس کی قید سے رہائی پانے والے ہنستے مسکراتے اسرائیلی یرغمالیوں کی ویڈیو نے اسرائیلی پروپیگنڈے کو بے نقاب کردیا۔

سامنے آنے والی ویڈیو میں رہائی پانے والے یرغمالی گرم جوشی سے حماس جنگجوؤں کو الوداع کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک اسرائیلی خاتون تو اللہ حافظ کہہ کر واپسی کے لیے روانہ ہوئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں