جمعہ, فروری 21, 2025
اشتہار

70لاکھ روپے کراچی لےکر آنیوالے شخص کو دوستوں نے قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ڈیفنس کے گیسٹ ہاؤس میں ایک شخص کے جاں بحق اور ایک کے زخمی ہونے کے واقعے سے متعلق نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈیفنس فیز 7 کے گیسٹ ہاؤس میں ایک شخص فائرنگ سے جاں بحق ہوا تھا جبکہ ایک شخص زخمی ہوا تھا، پولیس نے زخمی شخص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے، مقدمہ جاں بحق شخص مصطفیٰ کے والد نے درج کروایا ہے۔

ڈیفنس فیز 7 میں فائرنگ سے جاں بحق شخص کی شناخت مصطفیٰ کے نام سے ہوئی تھی، پولیس نے زخمی شخص مجاہد کو قتل میں ملوث ہونے کے شبے میں حراست میں لیا۔

جاں بحق شخص مصطفیٰ کے والد نے بتایا کہ میرا بیٹا محمد مصطفیٰ راولپنڈی سے 70لاکھ روپے لیکر مجاہد اور عبید کے ساتھ کراچی آیا تھا۔

مدعی مقدمہ نے بتایا کہ میں نے بیٹے کے دوست مجاہد کے فون پر رابطہ کیا اور بیٹے سے بات کرانے کے لیے کہا، مجاہد سے کہا میری ہوٹل انتظامیہ سے بات کراؤ۔

شبہ ہے کہ مجاہد اور عبید نامی دوست نے مقتول کے ساتھ واردات کی ہے جس کے بعد پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں