پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

جہاز کے درجنوں مسافروں کو اچانک کیا ہوا ؟

اشتہار

حیرت انگیز

فرینکفرٹ : ماریشس سے جرمنی کے شہر فرینکفرٹ جانے والی پرواز کے درجنوں مسافروں کو اچانک ایک ساتھ اُلٹیاں شروع ہوگئیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے "ڈیلی میل” کی رپورٹ کے مطابق جرمن ایئرلائن کا مسافر طیارہ تقریباً 38ہزار فٹ کی بلندی پر محو پرواز تھا کہ اچانک 70 مسافروں کو متلی اور الٹیاں ہونا شروع ہوگئیں۔

کنڈور ایئر لائنز کی پرواز ماریشس سے جرمنی کے شہر فرینکفرٹ جا رہی تھی کہ راستے میں پیش آنے والے واقعے نے عملے کو مشکل میں ڈال دیا۔

- Advertisement -

 

پرواز کے منزل پر پہنچتے ہی طبی عملے نے فوری طور پر مسافروں کو طبی سہولیات فراہم کیں جرمن ایئرلائن کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پرواز کا عملہ اس بیماری سے متاثر نہیں ہوا۔

ابتدائی طور پر ایئر لائن انتظامیہ کی جانب سے اس اچانک بیماری کی وجہ بیان نہیں کی گئی البتہ ہی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جہاز پر مسافروں کو دیا جانے والا کھانا ماریشس میں تیار کیا گیا تھا۔

کمپنی کے مطابق اس نے اصل وجہ کا تعین کرنے اور اس سے ممکنہ اقدامات کے لیے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں