جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

سعودی اتحادی افواج کو دھچکا، 70 فیصد اماراتی فوج کی وطن واپسی

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظہبی: یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف جنگ میں شریک سعودی اتحادی افواج کا اہم اتحادی متحدہ عرب امارات نے اپنی 70 فیصد فوج وطن واپس بلالی۔

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ تقریباً ساٹھ سے ستر فیصد اماراتی فوج یمن جنگ چھوڑ کر اور اتحادی افواج سے انخلا اختیار کرکے وطن واپس آچکی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات سعودی اتحادی افواج کا اہم اتحادی ہے، جس کی فوج کے انخلا کے بعد یمن جنگ میں سعودی عرب کو نقصان کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

- Advertisement -

سعودی عرب کی قیادت میں قائم فوجی اتحاد کا متحدہ عرب امارات اہم رکن ہے اور یمن کی پانچ سالہ لڑائی میں پیش پیش رہا ہے۔ البتہ اماراتی حکام کا یہ اقدام سعودی فوجی اتحاد کو ممکنہ طور پر کمزور کر سکتا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی تقریباً دس ہزار کے قریب فوج سعودی اتحادی افواج کے ساتھ مل کر یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف کھڑی تھی جن میں سے ستر فیصد فوج واپس بلا لی گئی ہے۔

حوثیوں کا سعودی عرب کے ملک خالد ایئرپورٹ پر پھرڈرون حملہ

یمن میں اقوام متحدہ کی مداخلت کے باوجود امن قائم نہ ہوسکا، 5 سال سے جاری لڑائی میں کوئی 94 ہزار لوگ مارے جاچکے ہیں اور یمن بری طرح تباہ ہوچکا ہے۔

عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ان پانچ برسوں کے دوران یمن میں بھوک اور بیماری کے باعث پانچ سال سے کم عمر کے 85 ہزار بچوں کی اموات ہوچکی ہیں۔ بعض اوقات حوثی باغی امداد کی مد میں دی گئی خوراک کو بھی لوٹ لیتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں