جمعہ, جون 28, 2024
اشتہار

کراچی کا کتنا فیصد حصہ لوڈشیڈنگ سے مستثنٰی ہے؟ کے الیکٹرک نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ 70 فیصد نیٹ ورک لوڈشیڈنگ سے بدستور مستثنٰی ہے تاہم لوڈشیڈنگ شیڈول میں نمایاں تبدیلی نہیں کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان کے الیکٹرک کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک نیٹ ورک کا سہ ماہی جائزہ مکمل ہوگیا ہے ، لوڈ شیڈنگ شیڈول میں نمایاں تبدیلی نہیں کی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ نیٹ ورک کا مجموعی طور پر 70 فیصد حصہ بدستور لوڈ شیڈنگ سے مستثنٰی ہے، صرف 30 فیصد نیٹ ورک میں بجلی بلوں کی وصولیوں کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کا دورانیہ طے کیا جاتا ہے۔

- Advertisement -

ترمیم شدہ شیڈول نافذ العمل ہوچکا ہے اور ویب سائٹ، کے ای لائیو ایپ اور واٹس ایپ پر بھی موجود ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک

سہہ ماہی جائزہ میں انفرادی طور پر فیڈرز میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، تاہم مجموعی صورتحال میں بڑی تبدیلی نہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ کا انحصار چوری اور عدم ادائیگی کی شرح پر ہوتا ہے، ان میں کمی کے ساتھ بجلی فراہمی میں بہتری ہوتی ہے۔

کمپنی نے کہا کہ ادارے کا عملہ مستقل چوری کی روک تھام میں سرگرم ہے، کنڈے ہٹانے کی مہم سمیت نادہندگان کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن بھی جاری ہے –

انھوں نے بتایا کہ مالی سال 2024 میں جولائی سے اب تک چوری کو روکنے کے لیے تقریباً 30 ہزار کاروائیاں کیں اور 330٫000 کلوگرام سے زیادہ غیر قانونی تاریں بجلی نیٹورک سے ہٹائی ہیں۔

حکومتی احکامات کے تحت قانون نافذ کرنے والےاداروں کی مدد سے بجلی چوری کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج بھی جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں