تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کرنٹ لگنے سے 70 سالہ خاتون بیٹے بہو سمیت ہلاک

نئی دہلی : بھارت میں ماں بیٹے اور بہو سمیت بجلی کے تار کی زد میں آکر کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرنٹ لگنے سے ایک ہی گھر کے تین کے موت کی نیند سونے کا واقعہ بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں پیش آیا جہاں وینو گوپال راو نامی شخص گھر کے سامنے گرنے والی بجلی کے تار کی لپیٹ میں آکر دم توڑ گیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گھر کے سامنے تار ٹوٹ کر گرا تو 54 سالہ وینو گوپال اس کی لپیٹ میں آگئے جنہیں ان کی بیوی نے بچانے کی کوشش کی لیکن خود اپنی زندگی بھی گنوا بیٹھیں۔

بہو اور بیٹے کو کرنٹ لگتا دیکھ کر 70 سالہ ماں سے برداشت نہ ہوا تو وہ انہیں بجلی کے تار سے نجات دلانے آئی لیکن بدقسمتی سے وہ بھی کرنٹ لگنے کے باعث اپنے بیٹے اور بہو کے ہمراہ گھر کے سامنے دم توڑ گئی۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ 54 سالہ وینوگوپال اور 45 سالہ ہیم لتا ایک سرکاری اسکول میں بطور ٹیچر ملازمت کرتے تھے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کےلیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

Comments

- Advertisement -