تازہ ترین

ملک میں‌ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج پہلا روزہ ہوگا

پاکستان میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر...

الیکشن کمیشن نے پنجاب کے انتخابات ملتوی کردیے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے...

’یہ مجھے مرتضیٰ بھٹو کی طرح قتل کرنا چاہتے ہیں‘

لاہور: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف...

صدرِ مملکت کا قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے یوم پاکستان...

آئین سب پر مقدم، کوئی اس سے بالاتر نہیں ہے، وزیراعظم

تھرپارکر: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ...

کراچی: ڈیفنس میں ٹریفک سگنل پر واردات کی فوٹیج سامنے آگئی

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ٹریفک سگنل پر لوٹ مار کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے سگنل بند ہوتے ہی کار سوار فیملی کو لوٹ لیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلح ملزم نے کار کا شیشہ کھلوایا اور فیملی سے رقم اور موبائل فون چھین کر باآسانی فرار ہوگئے۔

فوٹیج میں ملزمان کے چہرے واضح طور پر دیکھے جاسکتے ہیں۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی شناخت کرلی گئی ہے اس کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔

درخشاں تھانے کی پولیس کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ متاثرہ فیملی کی جانب سے نہ ون فائیو پر کال کی گئی ہے اور نہ ہی واردات کی شکایت درج کروائی گئی ہے۔

شہری کی جانب سے سوشل میڈیا پر واردات کی ویڈیو شیئر کی گئی جس کے بعد پولییس کو اس کا علم ہوا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ واردات کے بعد پولیس اہلکاروں کو سگنل پر کھڑا کردیا جاتا ہے لیکن ان کی جانب سے مشکوک افراد کی تلاشی نہیں لی جاتی جبکہ دیگر علاقوں میں بھی اسی طرح کی وارداتیں عام ہوگئی ہیں۔

Comments