تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

ایران کے ساتھ معاہدے میں کیا طے پایا ہے؟ سعودی وزیر خارجہ نے بتادیا

ریاض: سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے ایران کے ساتھ تعلقات بحالی کے معاہدے کو دو برسوں کے مذاکرات کا نتیجہ قرار دے دیا۔

عرب میڈیا کی رپوٹ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ایران اور سعودی عرب نے سات برسوں کے بعد اپنے دو طرفہ سفارتی تعلقات بحال کیے جانے کے بارے میں سمجھوتہ طے کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دو طرفہ سمجھوتہ اچھی ہمسائیگی اور دونوں ملکوں کے قومی اقدار اعلیٰ کے احترام کی بنیاد پر طے پایا ہے۔

سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس سمجھوتے میں طے پایا ہے کہ دونوں ممالک، علاقے کے سیکیورٹی مسائل حل کرنے اور اختلافات کے حل کے لئے مذاکرات کے اصول کو اہمیت دیں گے۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ ایران کے ساتھ سعودی عرب کے سفارتی تعلعقاات کی بحالی کا محرک سعودی وژن ہے جس میں تنازعات کے سیاسی حل اور مکالمے کے ذریعے اختلافات نمٹانے پر زور دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطے کے تمام ممالک قدر مشترک رکھتے ہیں اور سب کا مستقبل ایک ہے۔ اس کا تقاضا ہے کہ ہم سب مل کر ترقی اور خوشحالی کا نمونہ پیش کرنے کے کیے کام کریں تاکہ ہمارے عوام ترقی اور خوشحالی سے فیض یاب ہوں۔

واضح رہے کہ عالمی رہنماؤں کی جانب سے سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات کی بحالی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔

سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات 2016 سے منقطع تھے جن کی بحالی کے فیصلے کا اعلان گزشتہ روز سامنے آیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی میں چین نے اہم ثالث کا کردار ادا کیا۔

Comments

- Advertisement -