تازہ ترین

ملک میں‌ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج پہلا روزہ ہوگا

پاکستان میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر...

الیکشن کمیشن نے پنجاب کے انتخابات ملتوی کردیے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے...

’یہ مجھے مرتضیٰ بھٹو کی طرح قتل کرنا چاہتے ہیں‘

لاہور: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف...

صدرِ مملکت کا قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے یوم پاکستان...

آئین سب پر مقدم، کوئی اس سے بالاتر نہیں ہے، وزیراعظم

تھرپارکر: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ...

سعودی عرب اور ایران کا تعلقات بحال کرنے کا معاہدہ

ایران اور سعودی عرب کے درمیان ازسرنو تعلقات بحالی کا معاہدہ طے پاگیا۔

ایران اور سعودی عرب کے سرکاری میڈیا کے مطابق ایران اور سعودی عرب نے دو ماہ کے اندر تعلقات کی بحالی اور سفارتخانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ معاہدہ چینی دارالحکومت بیجنگ میں ہونے والے مذاکرات کے بعد سامنے آیا ہے۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی IRNA نے جمعہ کو رپورٹ کیا کہ مذاکرات کے نتیجے میں ایران اور سعودی عرب نے دو ماہ کے اندر سفارتی تعلقات بحال کرنے اور سفارتخانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی نے معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے سعودی عرب اور ایران کا مشترکہ بیان بھی شائع کیا ہے جس میں کہا گیا کہ دونوں ممالک نے ریاستی خود مختاری کا احترام کرنے اور ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ ریاض اور تہران نے 2001 میں طے پانے والے سیکیورٹی تعاون کے معاہدے کو فعال کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

فیصلے پر عمل درآمد کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ سفیروں کے تبادلے کی تیاری کے لیے ملاقات کریں گے۔

سعودی عرب نے 2016 میں ایران کے ساتھ اس وقت تعلقات منقطع کر لیے جب مظاہرین نے وہاں سعودی سفارتی چوکیوں پر حملہ کر دیا تھا۔

Comments