پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

زمان پارک کے باہر کشیدگی برقرار، رینجرز طلب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری زمان پارک کے باہر موجود ہے جبکہ کشیدہ صورتحال کے باعث رینجرز کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس زمان پارک کے مرکزی گیٹ پر موجود ہے کارکنان کی جانب سے پتھراؤ کیا جارہا ہے جس سے پولیس پیچھے ہٹ گئی ہے۔

زمان پارک کے گیٹ پر پولیس کی جوابی شیلنگ اور پتھراؤ کیا جارہا ہے۔

- Advertisement -

ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد بخاری پتھراؤ سے زخمی ہوگئے انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ کشیدہ صورت حال کے پیش نظر ایمبولینسز بھی زمان پارک پہنچنا شروع ہوگئی ہیں۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونےکے بعدگزشتہ روز اسلام آباد پولیس لاہور پہنچی، جہاں سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا۔
اجلاس میں عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے مختلف آپشنز اور طریقہ کار پر غور کیا گیا۔

لاہور پولیس کا کہنا تھا کہ قانونی کارروائی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں سے سختی سے نمٹا جائےگا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں