اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بھتیجی مریم نواز کے نکتہ نظر سے اختلاف کردیا۔
ا ے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن سے پہلے احتساب مریم نواز کا نکتہ نظر ہوگا لیکن پارٹی کا صدر میں ہوں مریم نہیں۔
انہوں نے کہا کہ بطور پارٹی سربراہ الیکشن کی تیاریاں شروع کروادی ہیں امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف جب جیل میں تھے تو مریم نواز نے پارٹی کے لیے آواز اٹھائی، ن اور ش کی بے تکی باتیں کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑی۔
ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف چند دنوں یا ہفتوں میں واپس آسکتے ہیں ڈاکٹر جیسے ہی اجازت دینگے وہ واپس آجائیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ جولائی 2018 سے پہلے میری باجوہ نوید مختار سے ملاقات ہوئی تھی جس کے آخر میں کہا نواز شریف میرے بڑے بھائی ہیں کہا بھائی کی پیٹھ میں چھرا گھونپ کر وزیراعظم بنوں یہ تو منظور نہیں۔