بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

پولیس کا پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کے گھر پر چھاپہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کی رہائشگاہ جھنگی سیداں پر پولیس نے چھاپہ مارا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما عامر مغل نے ساتھیوں کے ہمراہ ترنول پھاٹک بند کیا تھا، پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ چھاپے کے وقت وہ گھر پر موجود نہیں تھے پولیس بچوں کو اٹھا کر لے گئی۔

پی ٹی آئی رہنما نے پولیس پر بچوں کے اغوا کا الزام عائد کیا ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس کو گھر میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے مزاحمت کی جارہی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پولیس نے عامر مغل کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو گھر والوں نے وارنٹ مانگے، فوٹیج میں دیکھا گیا کہ گھر میں فرنیچر توڑا گیا باہر کھڑی گاڑی کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

پولیس نے عامر مغل کی گرفتاری کے لیے مختلف جگہوں پر چھاپے مارنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں