تازہ ترین

توشہ خانہ کیس، عدالت کا عمران خان کی حاضری گیٹ پر لگوانے کا حکم

اسلام آباد: جوڈیشل کمپلیکس میں‌ توشہ خانہ کیس کی سماعت کے لیے عمران خان عدالت کے احاطے میں‌ موجود ہیں‌ جبکہ عدالت نے ان کی حاضری گیٹ پر لگوانے کا حکم دے دیا ہے.

اے آ وائی نیوز کے مطابق عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی حاضری  لگوانے کی اجازت دیدی ہے جس کے بعد عدالتی عملہ حاضری کے لیے دستاویز لے کر عمران خان کے پاس جارہا ہے عمران خان کے وکلا بھی عدالتی کے ساتھ موجود ہیں۔

عمران خان کے وکیل بابر اعوان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا گیا کہ بتائیں ایسی صورت حال میں کیا کیا جائے، عمران خان کو گاڑی میں ہی عدالتی حاضری لگانے کی اجازت دی جائے، جس پر سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کی گاڑی میں حاضری لگانے کی استدعا منظور کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے گاڑی میں ہی عدالتی حاضری کے دستخط لے لیے جائیں۔

کارکنوں کی جانب سے جوڈیشل کمپلیکس سے باہر نہ جانے پر عمران خان گاڑی میں ہی عدالتی حاضری لگا کر واپس چلے گئے۔

قبل ازیں لاہور اسلام آباد موٹر وے پر ٹول پلازہ کا کنٹرول پولیس نے سنبھال رکھا تھا اور پولیس نے اسلام آباد ٹول پلازہ پرکام کرنے والے ملازمین کو بھی ہٹا دیا تھا۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے اس کی پابندی کرنا ہوگی، عدالت، احاطہ یا قریب کوئی مسلح شخص موجود نہیں ہوگا، عدالت میں ساتھ جانے والے افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ کروائی جائےگی۔

توشہ خانہ کیس کی سماعت آج جوڈیشل کمپلیکس کی نیب کورٹ نمبر ون میں ہوگی، ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کو فرد جرم عائد کرنےکے لیےطلب کر رکھا ہے۔

Comments

- Advertisement -