تازہ ترین

چمن بارڈر کراسنگ پر افغان سنتری کی بلا اشتعال فائرنگ، 2 پاکستانی شہری شہید

بلوچستان میں پاک افغان سرحد کے قریب چمن کراسنگ...

آرمی چیف سے امریکی وزیر دفاع کا ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد : آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور...

حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو پاکستان چھوڑنے کی مہلت دے دی

اسلام آباد: نگراں وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور...

وزیراعظم سے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کی ملاقات، پی ٹی آئی پر پابندی لگانے پر غور

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کی ملاقات کا احوال سامنے آگیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کی ملاقات میں پی ٹی آئی پر پابندی لگانے پر بھی غور کیا گیا تاہم پیپلزپارٹی اور دوسری جماعتوں نے اس کی مخالفت کردی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اکثریت نے کہا کہ عمران خان کے بیانیے سے بلیک میل نہیں ہونا چاہیے ہمیں ڈرنے کی ضرورت نہیں پی ٹی آئی خود ہی ایکسپوز ہورہی ہے۔

اکثریت نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات اکٹھے ہونے کی رائے دی جبکہ چند رہنماؤں نے عمران خان کو عدالتوں سے فوری ریلیف پر سوال اٹھایا۔

پی ڈی ایم رہنما نے کہا کہ ہم حیران ہیں کہ کس طرح عمران خان کو فوری ریلیف مل جاتا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان جو مرضی کرلے اسے ضمانتیں مل جاتی ہیں جبکہ چند رہنماؤں نے غریبوں کو ریلیف کے لیے بڑے اقدامات کی تجاویز دیں۔

Comments

- Advertisement -