اشتہار

منی لانڈرنگ کیس، پرویز الٰہی کے بیٹے اور اہلیہ کو شوکاز نوٹس جاری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پی ٹی آئی رہنما پرویز الٰہی کے بیٹے راسخ الٰہی، فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے راسخ الٰہی اور اہلیہ تحریم الٰہی کو شوکاز نوٹس جاری کیے ہیں، عدالت نے دونوں کے بینک اکاؤنٹس فریز کرنے کے آرڈر جاری کیے تھے۔

شریک ملزمان قیصر اقبال بھٹی، عابد بھٹی کو بھی شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے ہیں تمام شوکاز نوٹس اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت جاری کیے گئے ہیں۔

- Advertisement -

ایف آئی اے نے شریک ملزمان کو جلد از جلد نوٹسز کا جواب دینے کی ہدایت کی ہے جبکہ منی لانڈرنگ سے بنائی پراپرٹیز کی منی ٹریل ودیگر دستاویز بھی طلب کی گئی ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ کرپشن کا پیسہ مختلف بے نامی اکاؤنٹس، بے نامی کمپنیوں کے ذریعے لانڈر کیا گیا، گزشتہ دور حکومت میں چوہدری فیملی نے فرنٹ مینز کے ذریعے اربوں کی جائیدادیں بنائیں۔

ذرائع کے مطابق ملزمان کی 10 ارب روپے مالیت کی 17420 کینال اراضی ضبط کی جاچکی ہے جبکہ شریک ملزمان کے 22 اکاؤنٹس بھی عدالتی حکم کے مطابق فریز کیے جاچکے ہیں ان تمام اکاؤنٹس میں تقریباً ساڑھے تین ارب روپے بھیجے گئے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں