تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

’سعید انور بھی دو مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے تھے شکر ہے اس وقت ٹوئٹر نہیں تھا‘

قومی کرکٹر صہیب مقصود نے نوجوان کھلاڑیوں سے متعلق تبصرہ کرنے پر صحافی کو جواب دے دیا۔

شارجہ میں جاری ٹی 20 سیریز میں افغانستان کے خلاف نوجوان کھلاڑی ناکام ثابت ہوئے تو سابق کرکٹرز سمیت صحافیوں نے نوجوان ٹیم پر تنقید کی جس پر صہیب مقصود نے جواب دے دیا۔

صحافی نے لکھا کہ ’آپ سے اپیل ہے کہ پلیز ایک دو اننگز کے بعد کسی نئے کھلاڑی کو سعید انور، ویوین رچرڈز یا عبدالرزاق سے نہ ملایا کریں۔

انہوں نے لکھا کہ ’انہیں تسلسل کے ساتھ پرفارم کرنے دیں کچھ بن جائیں تو موازنے کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی، ابھی ہم ٹی وی پر پی ایس ایل کی کارکردگی دیکھ کر پلیئرز کو بریڈمین سمجھنے لگتے ہیں۔

صحافی کے ٹوئٹ پر صہیب مقصود نے لکھا کہ ’ویسے سعد انور بھی پہلی دو اننگز میں ’ڈک‘ کیے تھے شکر ہے اس وقت ٹوئٹر نہیں تھا۔‘

واضح رہے کہ افغانستان نے پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے، قومی ٹیم کو دونوں ٹی 20 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں بابر اعظم ہی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

Comments

- Advertisement -