اشتہار

بھارت نے روس سے تیل کی خریداری میں رواں سال کتنا اضافہ کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: بھارت نے روس سے تیل کی خریداری میں رواں سال 20 گنا اضافہ کردیا ہے۔

روسی نائب وزیراعظم الیگزینڈر نوواک کا کہنا ہے کہ روسی تیل کی بھارتی درآمدات آسمان کو چھو رہی ہیں، بھارت اور چین نے روس سے تیل کی درآمدات میں اضافہ کیا ہے۔

روسی نائب وزیراعظم کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال بھارت کو تیل کی سپلائی میں 22 گنا اضافہ ہوا تھا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ بھارت کے روس کے ساتھ قریبی تاریخی،دفاعی اور سفارتی تعلقات استوار ہیں اوراس نے اقوام متحدہ میں روس کی یوکرین میں جنگ کی مذمت کرنے سے گریز کیا ہے، یہاں تک کہ کچھ سینیرعہدے داروں نے اس حملے اور ترقی پذیر ممالک پراس کے اثرات پر تنقید کی ہے۔

گذشتہ مہینوں کے دوران میں درآمدات پرمنحصر بھارت نے رعایتی خام تیل کے ذریعے پیش کردہ مواقع سے فائدہ اٹھایا ہے۔ایک سال پہلے،اس نے روس سے کوئی تیل نہیں خریدکیاتھا۔آج ، جنوبی ایشیائی مارکیٹ ماسکوکے لیے اہم بن گئی ہے،جس کے نتیجے میں تیل کے دوسرے برآمد کنندگان کو بے دخل کردیا گیا ہے۔چین کرونا وائرس کے ردعمل میں طویل لاک ڈاؤن کے بعد دوبارہ کھل چکا ہے لیکن اس کے باوجودتیل کی مارکیٹ میں تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔

تاہم، کم قیمتوں سے فائدہ اٹھانے کی بھارت کی صلاحیت کو اب سخت چیلنج درپیش ہے۔ریفائنری اور بینکنگ ایگزیکٹوز نے بتایا کہ روس سے تیل درآمدات کو گروپ سات کی جانب سے عایدکردہ 60 ڈالر فی بیرل کی حد کے مطابق ثابت کرنے کے لیے اب اضافی اقدامات اور تصدیق کی ضرورت ہے جس سے خریداری پر اثر پڑسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں