اسلام آباد: سپریم کورٹ میں عدالت اصلاحات سے متعلق بل پریکٹس اینڈ پروسیجر کے خلاف درخواستوں پر سماعت عیدالفطر کے بعد ہوگی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے 8 رکنی لارجر بینچ کے دو ججز جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی آئندہ ہفتے کراچی میں مقدمات سنیں گے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئندہ ہفتے کا روسٹر جاری کر دیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے آئندہ ہفتے کے لیے 7 بینچ بنائے گئے ہیں۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس اطہر من اللہ بینچ ون کا حصہ ہیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس شاہد وحید بینچ ٹو میں شامل ہیں۔ جسٹس سردار طارق اور جسٹس امین الدین بینچ 3 کا حصہ ہیں۔ آئندہ ہفتے ایک بینچ کراچی رجسٹری میں مقدمات سنے گا۔