جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

حکمران جماعتوں نے پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پر سپریم کورٹ کا حکم مسترد کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حکمران جماعتوں نے پریکٹس اینڈ پروسیجر بل سے متعلق سپریم کورٹ کا حکم مسترد کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حکمران جماعتوں کے اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پر عملدرآمد روکنے کا حکم مسترد کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جو قانون اب تک بنا ہی نہیں یکطرفہ بینچ بنا کر اس پر عملدرآمد روک دیا گیا ہے یہ سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں ون مین شو کا شاخسانہ ہے۔

- Advertisement -

مشترکہ اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ فیصلے کی حکمران جماعتیں بھرپور مذمت کریں گی اور نظام عدل میں توازن لانے کے لیے حکمت عملی اپنائی جائے گی۔

یہ پڑھیں: سپریم کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پرعملدرآمد روک دیا

حکمران جماعتوں کے اجلاس میں کہا گیا ہے کہ ’پارلیمنٹ اور اس کے آئینی اختیار کا تحفظ کیا جائے گا، تصور کی بنیاد پر کام کیا گیا جو قانونی طریقہ کار ہی نہیں منطق کے بھی خلاف ہے۔‘

مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ون مین شو کے شاخسانے کو عدالتی تاریخ میں سیاہ باب کے طور پر جگہ ملے گی، فیصلہ وفاق پر حملہ اور سپریم کورٹ کے سینئر ججز پر بھی عدم اعتماد ہے۔

علاوہ ازیں اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ تحریری فیصلہ مفادات کے ٹکراؤ کی کھلی اور سنگین ترین مثال ہے، فیصلے سے عدل و انصاف اور سپریم کورٹ کی ساکھ کا قتل کیا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں