اشتہار

اسلام آباد ایئرپورٹ پر طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اسلام آباد ایئرپورٹ پر غیرملکی ایئرلائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق دوحہ سے اسلام آباد آنے والی پرواز کے طیارے کا ٹیل رن وے سے ٹکرا گیا جس کے سبب طیارہ حادثے کا شکار ہونے سے بچ گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ طیارے کا ٹیل رن وے سے ٹکرایا، طیارہ پہلی لینڈنگ کے دوران لینڈ نہ کرسکا جب پائلٹ نے ٹیک آف کیا تو طیارہ حادثے سے بچ گیا۔

- Advertisement -

سی اے اے ذرائع کا بتانا ہے کہ ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈ نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور طیارے کو تحقیقات تک اسلام ایئرپورٹ پر روکنے کا کہا گیا ہے۔

ترجمان سی اے اے کا بتانا ہے کہ پائلٹ نے تیز ہواؤں کے باعث پہلی لینڈنگ موخر کرنے کا فیصلہ کیا تھا، پائلٹ نے غیرمستحکم لینڈنگ پر ’گواراؤنڈ‘ کو ترجیح دی اور ٹاور کو آگاہ کیا۔

سی اے اے کے مطابق دوسری بار طیارہ باحفاظت لینڈ کرگیا لیکن تاہم معائنے پر دم پر خراشیں دیکھی گئیں، ایئربس کمپنی کو غیرملکی طیارے کے ٹیل اسٹرائیک واقعے سے آگاہ کردیا گیا ہے اور طیارہ ایئرکرافٹ ان گراؤنڈ قرار دیا گیا ہے۔

ایئرلائن نے کیو ٹی آر 615 کے مسافروں کو ہوٹل منتقل کردیا ہے جبکہ ایس او پیز کے تحت پائلٹ کے خون اور پیشاب کے نمونے حاصل کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی ایئرپورٹ پر دوحہ سے کراچی آنے والی غیر ملکی ایئرلائن کا طیارہ حادثے سے بچ گیا تھا، طیارے سے لینڈنگ کے دوران پرندہ ٹکرا گیا تھا۔

غیرملکی پرواز کیو آر610 میں 160 سے زائد مسافر سوار تھے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں