ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

9 مئی کے سارے نعرے تبدیل ہوگئے، اب منتیں ترلے ہورہے ہیں، خواجہ آصف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے سارے نعرے تبدیل ہوگئے، اب منتیں ترلے ہورہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9مئی کوایک سال مکمل ہونے والا ہے ، 9 مئی کو کے پی اورپنجاب میں فوجی تنصیات پرحملہ کیاگیا، حملوں میں پی ٹی آئی کی لیڈر شپ بھی ملوث تھی۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ سازش اور منصوبے کے تحت فوجی تنصیات پر حملہ کیا گیا تھا، پی ٹی آئی نے عدم اعتماد کاغصہ فوجی تنصیبات پرحملہ کرکے نکالا، 9 مئی کو ریڈ لائن کراس کی گئی، ملک کی اساس پر حملہ کیا۔

- Advertisement -

خواجہ آصف نے کہا کہ سیاسی جماعت نے قیادت کیساتھ ملکرسارے ٹارگٹ بنائے، 9 مئی کو اندرون خانہ بغاوت ہوئی، جس کی مثال نہیں ملتی۔

ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو حملہ کرنیوالوں نے اب مذاکرات کیلئے کمیٹی بنادی ہے، اب کہتے ہیں فوج سے مذاکرات کریں گے، 9 مئی کو فوج میں بغاوت کی کوشش کی گئی، اب مذاکرات مانگ رہے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا سیاست میں بات چیت کے دروازے کھلے رہتے ہیں، جب یہ حکمران تھے کسی ایک موقع پر انہوں نے اپوزیشن سے بات نہیں کی، ابھی نندن کے معاملے پر قمر باجوہ نے بانی پی ٹی آئی کے ترلے کئےلیکن وہ میٹنگ میں نہیں آئے۔

انھوں نے کہا کہ ایک نئی چیز سیاست میں آئی ہے پوری قیادت وکلا کے ہاتھ میں دے دی ہے، ملک کے مسائل کے حل کیلئے نیشنل ڈائیلاگ ہونا چاہیے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالتوں سے سزائیں ہوئی ہیں، جس امریکا کو گالیاں دیتے تھے اب پیسے دیکر ان کے ترلے کررہے ہیں، 9 مئی کے سارے نعرے تبدیل ہوگئے، اب منتیں ترلے ہورہے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ 9 مئی کے حوالے سے قومی اسمبلی کا اجلاس بھی بلایا جائے گا، قومی اسمبلی میں بھی 9 مئی واقعات پر بات ہوگی، ایسی ریڈ لائن کراس کی گئی جو دشمن تو کرسکتا ہے لیکن کوئی سیاسی جماعت نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں