اشتہار

ایم کیو ایم اور وفاقی وزرا کے درمیان ہونے والی ملاقات کا احوال

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایم کیو ایم نے مردم شماری کے حوالے سے وفاقی حکومت کے سامنے اپنا سخت احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ مردم شماری بقا کا مسئلہ ہے اس پر سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، ایم کیو ایم نے ملاقات میں ادارہ شماریات کی بے ضابطگیاں، سندھ حکومت کی ناانصافی بھی سامنے رکھی۔

ذرائع ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ 25 لاکھ گھرانوں کو کم گن کر ڈیڑھ کروڑ آبادی کو کم کردیا گیا یہ کیسے ممکن ہے، وفاق نے جو وعدہ کیا اور مردم شماری کو صحیح گنے کے لیے ہدایات دیں اسے تیز کیا جائے۔

- Advertisement -

ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں، یقین دہانی نہیں بلکہ اعدادوشمار کی درستگی کے لیے کمیٹی تشکیل دی جائے۔

ذرائع ایم کیو ایم کا بتانا ہے کہ وفاقی وزرا نے ایم کیو ایم کی تمام خدشات اور ثبوتوں کو تسلیم کیا۔

دوسری جانب احسن اقبال نے ادارہ شماریات اور چیف کمشنر کو معاملہ جلد حل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ تمام خدشات اور بے ضابطگیوں کو ختم کرکے بتایا جائے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں