اشتہار

ویڈیو: خاتون کو لوٹنے آئے ڈاکو بھاگ کیوں گئے؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں خواتین کو لوٹنے کے لیے آنے والے ڈاکو الٹے پاؤں بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں تھمنے کا نام نہیں لے رہیں آئے دن سینکڑوں شہریوں کو موبائل فون و نقدی سے محروم کردیا جاتا ہے۔

ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹنے سے بچنے کے لیے شہری اسلحہ بھی رکھنا شروع ہوگئے ہیں تاکہ ڈاکوؤں سے اپنے قیمتی سامان کی حفاظت کی جاسکے۔

- Advertisement -

ایسی ہی ایک ویڈیو کراچی سے سامنے آئی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون گلی سے گزر رہی ہیں اسی دوران ڈاکو آجاتے ہیں اور خاتون سے نقدی و موبائل مانگتے ہیں۔

تاہم خاتون اپنے پاس رکھی پسٹل نکال کر اس کا رخ ڈاکوؤں کی جانب کردیتی ہیں جس پر تینوں ڈکیت بھاگنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

خاتون کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے اور لوگوں کی جانب سے اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں