اشتہار

سیالکوٹ میں ڈیڑھ کروڑ کی ڈکیتی کی ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

سیالکوٹ میں جیولر کی دکان میں ڈیڑھ کروڑ کی ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سیالکوٹ کے تھانہ نیکاپورہ کی حدود بڈھی بازار میں جیولر کی دکان پر ڈکیتی کی واردات ہوئی، مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر 75 تولے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ڈاکوؤں نے دکان مالک کو یرغمال بناکر چار لاکھ 10 ہزار روپے بھی لوٹ لیے جبکہ طلائی زیورات کی مالیت ایک کروڑ 50 لاکھ روپے بنتی ہے۔

- Advertisement -

فوٹیج میں مسلح ڈاکوؤں کو لوٹ مار کرتے اور تجوری ساتھ لے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے عامر جاوید بٹ کے مطابق ڈکیتی کی واردات کے بعد تاجر برادری میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے، تاحال واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا جاسکا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کی واردات پر تفتیش کررہے ہیں سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے جلد ملزمان کو تلاش کرلیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں