تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کراچی، گلشن اقبال کے نالے میں گرنے والے بچے کے اہلخانہ سراپا احتجاج

کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے نالے گرنے والے بچے 13 سالہ ایان کا تاحال سراغ نہ لگایا جاسکا ہے جس کے سبب اہلخانہ سراپا احتجاج بن گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال 13 ڈی کے قریب نالے میں گرنے والے بچے کو تاحال تلاش نہ کیا جاسکا ہے، سوک سینٹر کے قریب اہلخانہ و علااقہ مکینوں نے احتجاج کیا جس کے سبب ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

یوسی چیئرمین اور کونسلر کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ سال سے سڑک کنارے گڑھا ہے کوئی بند کرنے والا نہیں، شکایت کررہے ہیں لیکن سندھ حکومت نہ کام کرتی ہے نہ کرنے دیتی ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کھلے مین ہول اور نالوں میں گرنے کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں لیکن انتظامیہ ہوش کے ناخن نہیں لے رہی، ہم اپنے بچوں کی حفاظت کے لیے سڑکوں پر آئے ہیں۔

دوسری جانب امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ بچے کا رزلٹ آیا تھا، والدین سے پیزا کھانے کی ضد کررہا تھا اور یہ واقعہ پیش آگیا۔

انہوں نے کہا کہ اربوں کا بجٹ ہے مگر یہ لوگ کٹر کے ڈھکن تک نہیں لگارہے، ساڑھے تین ماہ انتخابات کو ہوگئے لیکن سسٹم کو آگے بڑھنے نہیں دیا جارہا۔

حافظ نعیم نے کہا کہ علاقے میں سیاسی ایڈمنسٹریٹر کا تقرر ہے جو رابطہ کمیٹی کا رکن ہے، ہمارے وائس چیئرمین نے درخواست دی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی بنیادوں پر یہ لوگ ہمارے لوگوں کو کام نہیں کرنے دیں گے، واٹر بورڈ اور دیگر ادارے ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈال رہے ہیں، بتایا جائے کیوں 15 سالوں سے ہم پر پیپلزپارٹی کو مسلط کررکھا ہے۔

Comments

- Advertisement -