اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

لاہور کینٹ میں احتجاج، پی ٹی آئی قیادت کیخلاف مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور کینٹ میں احتجاج کرنے پر پی ٹی آئی قیادت کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مقدمہ ڈی ایس پی رانا اشفاق کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں قتل، اقدام قتل، دہشت گردی سمیت 20 دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مقدمے میں عمران خان سمیت تحریک انصاف کی قیادت کو نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ اسلم اقبال، محمود الرشید، مسلح ہوکر مشتعل ہجوم کی قیادت کررہے تھے، عمران خان، شاہ محمود قریشی، فرخ حبیب کی ایما پر شرانگیز کارروائی کی گئی۔

متن کے مطابق جلاؤ گھیراؤ کی ترغیب دینے میں حماد اظہر، مسرت چیمہ، جمشید اقبال بھی شامل ہیں جبکہ زبیر نیازی، اسد زمان، مراد سعید اور علی امین گنڈا پور کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ 400 سے زائد مشتعل کارکن جناح ہاؤس کا مین گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوئے، ڈی آئی جی آپریشن، ایس ایس پی آپریشن سمیت 53 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

مقدمے کے متن کے مطابق میاں محمود الرشید نے دستی اسلحے سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں عبدالقدیر نامی نوجوان جاں بحق ہوا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ مشتعل مظاہرین 15 کروڑ سے زائد کا سامان اٹھا کر لے گئے، پولیس نے 50 مظاہرین کو حراست میں لیا ہے اور ان کے قبضے سے ڈنڈے، پیٹرول بم برآمد کیے گئے ہیں۔

اہم ترین

احمر کھوکھر
احمر کھوکھر
احمر کھوکھر بطور کرائم نیوز اے آروائی نیوز لاہور سے وابستہ ہیں

مزید خبریں