اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

’حافظ صاحب آپ کے ہاتھ میں میئر بننے کی لکیر نہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ حافظ صاحب آپ کے ہاتھ میں میئر بننے کی لکیر نہیں ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی پی رہنما سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی اکثریت نہیں بنتی تو رونا دھونا چھوڑو۔

انہوں نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمان بانی ایم کیو ایم بننے کی کوشش کررہے ہیں، ہم جیتے تو قبضہ آپ جیت گئے تو بلے بلے ہے۔

سعید غنی نے کہا یہ جماعت اسلامی والے بہت جھوٹ بولتے ہیں، کہتے ہیں مردم شماری میں پیپلزپارٹی نے گڑبڑ کی ہے، بلدیاتی الیکشن میں جماعت اسلامی کا نتیجہ حیرت ناک ہے، ان کی نشستوں میں اضافہ ہوا ہے انہیں شکر ادا کرنا چاہئے۔

علاوہ ازیں سعید غنی نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری پر عوام کو ہنگاموں پر اکسایا گیا، اور پی ٹی آئی چیئرمین کہتے ہیں میں حراست میں تھا، مجھے کچھ نہیں پتا، پولیس اور عوام کی گاڑیوں کو جلایاگیا، کور کمانڈر کے گھر اور املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو وش یو آل دی بیسٹ کہا جاتا ہے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی نے دہشت گرد تنظیم سے زیادہ بڑی دہشت گردی کی، کوئی دہشتگرد تنظیم حملہ کرے تو آپریشن ہوگا، لاڈلہ جو مرضی ہو وہ کرے پر اس کو ہر سہولیات ملیں گے، سوچنا ہو گا کہ ملک کو بچائیں یا لاڈلے کو بچائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں