پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

بلدیاتی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے حلف کی تاریخ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: الیکشن کمیشن سندھ نے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے حلف کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن سندھ کا کہنا ہے کہ 22 مئی کو یوسیز کے چیئرمین، وائس چیئرمین اور وارڈ ممبرز حلف اٹھائیں گے جس کے بعد کے ایم سی کا ایوان مکمل ہوگا۔

الیکشن کمیشن سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی کو کاسموپولیٹن کارپوریشن کا درجہ دیا گیا ہے اور کراچی کے ایوان کے کل منتخب ارکان کی تعداد 246 ہے تاہم 9 نشستوں پر مختلف عدالتوں، الیکشن کمیشن کی جانب سے نتائج روکے گئے ہیں۔

- Advertisement -

ترجمان الیکشن کمیشن سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی، پی ٹی آئی بالترتیب بڑی جماعتیں بن کر سامنے آئی ہیں۔

علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی نظام کے اگلے مراحل کا شیڈول بھی جاری کردیا ہے۔

شیڈول کے مطابق ٹاؤن چیئرمین، وائس چیئرمین کے لیے کاغذات نامزدگی 22 سے 24 مئی تک جمع ہوں گے اور 25 سے 26 مئی تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 3 سے 4 جون تک ٹاؤن کونسل، سٹی کونسل کے ایوان کی تشکیل مکمل کی جائے گی اور 10 جون کو منتخب ہونے والے بلدیاتی نمائندے حلف اٹھائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں