ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

بھارت، سدھو پر 72 گھنٹے کے لیے انتخابی مہم چلانے پر پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی الیکشن کمیشن نے نوجوت سنگھ سدھو پر 72 گھنٹوں کے لیے انتخابی مہم چلانے پر پابندی عائد کردی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی الیکشن کمیشن نے نوجوت سنگھ سدھو پر پابندی انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عائد کی۔

نوجوت سنگھ سدھو نے 16 اپریل کو بھارتی ریاست کاتھیار میں الیکشن مہم کے دوران مسلمان ووٹرز سے درخواست کی تھی کہ وہ نریندر مودی کے خلاف ووٹ ڈال کر انہیں شکست دیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ بھارت میں انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے پولنگ کل سے شروع ہورہی ہے، بھارت کی 14 ریاستوں کے 115 حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: نوجوت سنگھ سدھو کا سرقلم کرنے والے کے لئے ایک کروڑ انعام کااعلان

بھارتی انتخابات کا چوتھا مرحلہ 29 اپریل اور پانچواں 6 مئی کو ہوگا، چھٹا مرحلہ 12 مئی جبکہ ساتواں مرحلہ 19 مئی کو ہوگا۔

انتخابات میں 90 کروڑ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے، جن میں سے 8 کروڑ 40 لاکھ ووٹرز پہلی بار ووٹ کاسٹ کریں گے۔

انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان بھارتی الیکشن کمیشن کی جانب سے 23 مئی کو سنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل انتخابی مہم کے دوران سابق کرکٹر اور کانگریس کے رہنما نوجوت سنگھ سدھو نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے جھوٹا نمبر ون کہا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں