تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سونو نگم کے والد اپنے ہی ڈرائیور کے ہاتھوں لٹ گئے

ممبئی: بھارت کے معروف گلوکار سونو نگم کے والد اگم کمار نگم کو ان کے اپنے ہی ڈرائیور نے لاکھوں روپے سے محروم کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے اگم کمار نگم کے سابق ڈرائیور کے خلاف 72 لاکھ روپے چوری کرنے کا مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کر دی۔

پولیس نے بتایا کہ اگم کمار نگم اوشیوارہ میں ونڈسر گرینڈ نامی عمارت میں رہائش پذیر ہیں اور ان کے گھر پر 19 سے 20 مارچ کے درمیان چوری کی واردات ہوئی۔

سونو نگم کی بہن نے بدھ کے روز اوشیوارہ پولیس سے رابطہ کیا اور ایف آئی آر درج کروائی۔

گلوکار کے والد کے پاس ایک ڈرائیور تقریباً آٹھ ماہ سے موجود تھا جسے کام نہ کرنے کی وجہ سے نوکری سے نکال دیا گیا۔

اتوار کی دوپہر گم کمار نگم ورسوا میں اپنی بیٹی کے گھر کھانے پر گئے اور جب واپس آئے تو گھر سے 40 لاکھ روپے غائب تھے۔ اگلے دن وہ کسی کام سے اپنے بیٹے کے ہاں گئے اور جب لوٹے تو گھر سے مزید 32 لاکھ روپے غائب تھے۔

پولیس نے عمارت کے اطراف لگے سی سی ٹی وی کی فوٹیج حاصل کر لی جس میں ڈرائیور کو دو مرتبہ عمارت میں بیگ کے ساتھ جاتے اور آتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -