تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

72 سالہ برطانوی شہری پر جنگل میں کیا گزری؟ چونکا دینے والا قصّہ

جنگل میں اشیاء ضروریہ کے بغیر زندگی گزارنا انتہائی مشکل ہے اور عمر رسیدہ افراد کیلئے تقریباً ناممکن ہے لیکن معمر برطانوی شہری نے تین دن تھائی لینڈ کے گرم جنگل میں گزار کر ناممکن کو ممکن کردکھایا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیونارڈ بیری نامی برطانوی شہری تھائی لینڈ کے مشہور گرم جنگل سے موٹرسائیکل پر سوار ہوکر گزر رہے تھے تاکہ اپنے دوست سے ملاقات کرسکیں اور اس دوران اور جنگل میں کھو گئے۔

تھائی لینڈ کے شمال مشرق میں واقع جنگل میں تین دن گزارنا جوانوں کےلیے بھی ناممکن ہے کیوں کہ اس میں خطرناک سانپ اور بھالو کثرت سے موجود ہیں ایسے حالات میں 72 سالہ برطانوی شہری نے تین دن اس جنگل میں صرف بارش کے پانی پر گزاریں ہیں۔

واقعے کی تفصیل کچھ اس طرح ہے کہ لیونارڈ راستہ بھول گئے اور اپنی اہلیہ سے بھی رابطہ نہیں کرپائے تو تھائی حکام سے درخواست کی جس پر انہیں تلاش کرنے کےلیے ایک سرچ پارٹی جنگل میں بھیجی گئی۔

اس دوران برطانوی شہری نے ایک اسٹرو کی مدد سے گڑھے میں پڑے ہوئے بارش کے پانی پر گزارا کیا لیکن انہیں تین دن تک کھانے کو کچھ نہ ملا۔

تین دن بعد لیونارڈ ایک مقامی شکاری کو ملے جس نے سرچ پارٹی کو اطلاع دی اور انہیں لینے کےلیے مدد بلوائی۔

شکاری نے بتایا کہ جب برطانوی شہری انہیں ملے تو ان کی ٹانگوں پر کئی زخم لگے ہوئے تھے اور ان کے پاؤں میں جوتے بھی نہیں تھے، جب لیونارڈ سے جنگل میں گزرے ایام سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ رات کو پتوں پر سوتے تھے اور صرف پانی پی کر گزارا کررہے تھے۔

Comments

- Advertisement -