اشتہار

شوہر نے اہلیہ کے لیے منفرد گھر بنالیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بوسنیا ہرزیگوینا میں شوہر نے اہلیہ کے لیے منفرد گھر بنالیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بوسنیا ہرزیگوینا میں ایک شخص نے اپنی اہلیہ کی خواہش پوری کرتے ہوئے ان کے لیے خود ایک ایسا گھر تعمیر کیا ہے جو چاروں طرف گھومتا ہے۔

72 سالہ ووجن کیوسک نے بوسنیا ہرزیگوینا کے شہر سربٹس میں اپنی اہلیہ کے لیے ایسا مکان ڈیزائن اور تعمیر کیا ہے جو چاروں طرف گھوم بھی سکتا ہے۔

- Advertisement -

ووجن کیوسک کی اہلیہ اپنے موڈ کے مطابق گھر کو کسی بھی سمت میں گھما سکتی ہیں جو بھی منظر دیکھنے کو ان کا دل چاہ رہا ہو۔

ووجن کیوسک نے بتایا کہ عمر بڑھنے کے بعد جب انہوں نے اپنا کاروبار بھی بچوں کے حوالے کر دیا تو ان کے پاس اتنا وقت میسر تھا کہ وہ اپنی بیوی کی خواہش پوری کر سکیں۔

کئی سال پہلے جب ووجن کیوسک کی شادی ہوئی تو انہوں نے اپنے اور اہلیہ کے لیے ایک گھر بنایا جس میں ان کے تین بچے بھی پیدا ہوئے۔ ان کی بیوی کی خواہش تھی کہ کمروں کا رخ سورج کی جانب ہو، تو ووجن کیوسک نے خواہش کے مطابق ایسا ہی گھر تعمیر کیا۔

لیکن کچھ ہی عرصے بعد بیوی نے شکایت کرنا شروع کر دی کہ وہ کمرے کی کھڑکی سے گھر میں داخل ہوتے ہوئے لوگوں کو نہیں دیکھ سکتیں، تو ووجن کیوسک کو خواہش کے مطابق تبدیلیاں کرنا پڑیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے دو کمروں کے درمیان والی دیوار کو توڑنا پڑا تھا تاکہ اسے لاؤنج بنایا جا سکے اور بجلی کے تمام سوئیچ وغیر بھی منتقل کرنا پڑے۔ یہ بہت ہی چیلنجنگ کام تھا اور بہت زیادہ محنت کرنا پڑی، لیکن میں نے کیا جو وہ چاہتی تھیں۔

ووجن کیوسک نے بتایا کہ چھ ماہ قبل ان کے بیٹے کی شادی ہوئی تو انہوں نے گھر کے اوپر کا حصہ نو بیاہتا جوڑے کو دے دیا اور خود نچلے حصے میں منتقل ہو گئے۔ اس موقع پر ووجن نے نیا گھر بنانے کا فیصلہ کیا جو چاروں طرف گھوم سکے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے نیا گھومنے والا گھر بنانے کا فیصلہ کیا تاکہ وہ (اہلیہ) مرضی کے مطابق کسی طرف بھی اسے گھما لیں۔

ووجن کو کبھی بھی کالج سے تعلیم حاصل کرنے کا موقع نہیں ملا تھا لیکن اپنی اہلیہ کے لیے گھر انہوں نے خود ہی ڈیزائن کرنے کے علاوہ تعمیر بھی کیا۔

گھر کو گھمانے کے لیے الیکٹرک موٹر اور پرانی فوجی گاڑیوں کے ٹائر استعمال کیے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں