منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

ن لیگ کا نجم سیٹھی کی تعیناتی کے معاملے پر دستبردار ہونے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کا نجم سیٹھی کی چیئرمین پی سی بی تعیناتی کے معاملے پر دستبردار ہونے کا امکان ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین کی تعیناتی کے معاملے پر ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔

پیپلزپارٹی نے ذکا اشرف کو چیئرمین پی سی بی کے لیے نامزد کررکھا ہے جبکہ مسلم لیگ ن نجم سیٹھی کو پی سی بی کا مستقل چیئرمین بنانے کی خواہاں تھی۔

- Advertisement -

ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومتی وزرا اور نجم سیٹھی، آصف زرداری کو اس معاملے پر قائل نہیں کرسکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کا نجم سیٹھی کی تعیناتی کے معاملے پر دستبردار ہونے کا امکان ہے جبکہ چیئرمین پی سی بی نہ بننے پر نجم سیٹھی کو متبادل ذمہ داری سونپی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ پی سی پی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت 21 جون کو ختم ہورہی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں