منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

ن لیگ اور پیپلزپارٹی وزرا کے مذاکرات کا احوال سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے وزرا کے درمیان ہونے والے مذاکرات کا احوال سامنے آگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ پیپلزپارٹی وزرا نے اپنے مطالبات سے ن لیگی وزرا کو آگاہ کردیا، دونوں جماعتوں کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور کل ہوگا۔

مذاکرات میں ن لیگ کی جانب سےاسحاق ڈار، احسن اقبال، ایازصادق شریک ہوئے جبکہ پیپلزپارٹی کی جانب سے نوید قمر ،خورشیدشاہ، قمرزمان کائرہ، شازیہ مری شریک ہوئے۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے مذاکرات میں شرکت کی، ن لیگی وفد نے پیپلزپارٹی وزرا کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروادی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ن لیگی وفد پیپلزپارٹی وزرا کے مطالبات وزیراعظم شہباز شریف کے سامنے رکھے گا، پیپلزپارٹی وزرا نے سندھ کے سیلاب متاثرین کے لیے خطیر فنڈز مانگ لیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں پیپلزپارٹی کے مطالبات پر عملدرآمد ہونے کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں