ہفتہ, فروری 1, 2025
اشتہار

کراچی، ناظم آباد میں دکاندار نے ڈکیتی ناکام بنادی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 3 میں دکاندار نے جنرل اسٹور میں ڈکیتی ناکام بنادی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی واردات کی موبائل فوٹیج سامنے آگئی، تنہا ڈاکو دکان میں اسلحہ لے کر داخل ہوا دوران ڈکیتی دکاندار نے بوتل مار کر ڈاکو کا سر پھاڑ دیا۔

دکاندار نے زخمی ڈاکو کا اسلحہ چھین کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

فوٹیج میں قریب کھڑے افراد دکاندار سے ڈاکو کو گولی مارنے کا کہتے رہے لیکن شہری نے اسے پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ پکڑا گیا ڈاکو متواتر ناظم آباد میں جنرل اسٹورز پر ڈکیتیاں کررہا تھا، زخمی ڈاکو کے خلاف تھانہ ناظم آباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ادھر تھانہ اسٹیل ٹاؤن پولیس نے سسی ٹول پلازہ گھگر پاٹک کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ دو ملزمان فرار ہوگئے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ زخمی گرفتار ملزم سے ایک تیس بور پستول، موبال فون اور نقدی برآمد کرلی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم عبدالصمد کے خلاف اندرون سندھ میں کئی مقدمات درج ہیں۔

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں