پشاور: پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے دبئی میں آصف زرداری اور نواز شریف کی ملاقات پر تحفظات کا اظہار کردیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کو پی ڈی ایم کو اعتماد میں لے کر دبئی میں ملاقات کرنی چاہیے تھی۔
انہوں نے کہا کہ دبئی ملاقات سے متعلق اب تک پی ڈی ایم کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت کیا صرف تنقید کے لیے ہے؟ اعتماد میں لینا چاہے تھا، ہم اپوزیشن کو توڑنے سے بچانے کے لیے اسمبلی میں گئے۔
دبئی میں نواز، زرداری ملاقات پر مولانا فضل الرحمان کو تحفظات#ARYNews #AsifZardari #NawazSharif #MolanaFazlurRehman pic.twitter.com/GzwindVj05
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) July 9, 2023
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے 2002 میں مجھے وزیراعظم امیدوار کے طور پر ووٹ دیا تھا، ان کے ووٹ کے باوجود میں الیکشن نہیں جیت سکا تھا۔
فضل الرحمان نے کہا کہ اگر مجھ پر یہ انکشاف نہ ہوتا کہ وہ مغربی دنیا کا ایجنٹ ہے تو ووٹ کا قرض اتارتا۔
انہوں نے کہا کہ جے یو آئی نے اتحاد قائم رکھنے کے لیے حکومت گرائی، عدم اعتماد کے بعد اس نے اپنا مظلومانہ چہرہ پیش کیا، اس نے کاغذ لہرایا پھر بھی میرا موقف تھا انتخابات کروائے جائیں۔