کراچی پریس کلب پر رکشہ مالکان نے رکشوں سے ایل پی جی سلنڈر نکالنے کے خلاف احتجاج کیا اور اطراف میں سیکڑوں رکشے احتجاجاً کھڑے کردیے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں رکشہ مالکان نے رکشوں سے سلنڈر نکالنے پر احتجاج کرتے ہوئے پریس کلب اور اطراف کی سڑکیں بند کردیں، گورنر ہاؤس چورنگی کو بھی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔
پولیس رکشہ ڈرائیورز سے مذاکرات کے لیے پہنچ گئی ہے۔
- Advertisement -
پولیس کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی ریڈ زون میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ساؤتھ زون پولیس نے اضافی نفری کو پریس کلب چورنگی پر طلب کرلیا۔
واضح رہے کہ رکشہ ڈرائیور کے احتجاج کے باعث سڑکیں بند ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے اور اطراف میں گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں۔