بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

کراچی، غیرملکی ایئرلائن حجاج کرام کا سامان دبئی چھوڑ آئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: دبئی سے کراچی پہنچنے والی غیرملکی ایئرلائن حجاج کرام کا سامان دبئی میں چھوڑ آئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ غیرملکی ایئرلائن کی پروایز ایف زیڈ 898 آج صبح مدینہ سے براستہ دبئی سے کراچی پہنچی، پرواز لینڈ ہونے کے بعد مسافروں کو پتا چلا کہ ان کا سامان دبئی میں رہ گیا ہے۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ کنیکٹنگ فلائٹ مدینہ سے براستہ دبئی پھر کراچی پہنچی تھی۔

- Advertisement -

حجاج کرام نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ایئرلائن کا کوئی نمائندہ حاجیوں کی داد رسی کے لیے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ 11 جولائی کو بھی دبئی سے کراچی پہنچنے والی پرواز متعدد حجاج کرام کا سامان دبئی چھوڑ آئی تھی۔

حجاج کرام فلائی دبئی کی پرواز کے ذریعے مدینہ براستہ دبئی کراچی پہنچے تھے۔ کراچی ایئرپورٹ پرحجاج کرام سامان کیلئے کئی گھنٹےتک انتظار کرتے رہے تھے۔

کراچی ایئرپورٹ پر سامان نہ ملنے پر مسافروں نے احتجاج کیا اور سامان جلدازجلد واپس لانے کا مطالبہ کیا تھا۔
ایئرلائن ذرائع کا کہنا تھا کہ مسافروں کا سامان متبادل پرواز کے ذریعےکراچی پہنچا دیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں