پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

لاڑکانہ میں 15 خطرناک قیدی جیل توڑ کر فرار

اشتہار

حیرت انگیز

لاڑکانہ میں 15 خطرناک قیدی سب جیل کی چھت توڑ کر فرار ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق 15 خطرناک قیدی سب جیل قمبر کی چھت توڑ کر فرار ہوئے جبکہ ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر سات اہلکاروں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

فرار ہونے والے قیدیوں میں چوری اور قتل کیسز کے قیدی شامل ہیں۔

- Advertisement -

اطلاع ملنے پر ایس ایس پی نے سب جیل قمبر کا معائنہ کیا اور واقعے کا ذمہ دار جیل انتظامیہ کو قرار دیا اور فوراً کارروائی کرتے ہوئے سات اہلکاروں کو لاک اپ کروادیا۔

ایس ایس پی نے فرار ہونے والے قیدیوں کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ سب قیدیوں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بلوچستان کے شہر چمن میں 17 قیدی سب جیل توڑ کر فرار ہوگئے تھے۔

فجر کی نماز کے لیے بیرک سے نکالے گئے قیدیوں نے پولیس سے اسلحہ چھین کر فائرنگ شروع کر دی تھی، قیدیوں نے فائرنگ کر کے ایک اہلکار کو زخمی کر دیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ سب جیل پر صرف 2 اہلکار تعینات تھے جب کہ جیل میں 300 سے زائد قیدی موجود تھے، پولیس نے قیدیوں کی دوبارہ گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں