اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

افغان سفیر کی بیٹی کی مبینہ گمشدگی اور بدسلوکی پر دفتر خارجہ کا ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان نے افغان سفیر کی مبینہ گمشدگی کے معاملے پر ردعمل جاری کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ افغان سفارت خانے نے گزشتہ روز افغان سفیر کی بیٹی کے گمشدہ ہونے کے حوالے سے اطلاع دی۔

دفتر کارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’افغان سفارت خانے نے بتایا افغان سفیر کی بیٹی پر گاڑی چلاتے ہوئے حملہ ہوا اور اُس کے ساتھ بدسلوکی کی گئی، واقعہ کی اطلاع کے بعد اسلام آباد پولیس نےتحقیقات کا آغاز کیا‘۔

- Advertisement -

ترجمان کے مطابق وزارت خارجہ، سیکیورٹی ادارے افغان سفیر اورخاندان کے ساتھ مسلسل رابطہ میں ہیں، افغان سفیر اور ان کے خاندان کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کاہ کہ ’سیکیورٹی ادارے واقعہ میں ملوث ملزمان کوانصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئےسرگرم ہیں، پاکستان میں سفارتی مشن، سفارت کاروں اور ان کے اہل خانہ  کی سیکیورٹی اولین ترجیح ہے، اس قسم کے واقعات کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں