تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

آرمینی فوج کی ایک بار پھر آذربائیجان کے خلاف اشتعال انگیزی

باکو / کاراباخ: آرمینیا کی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آذربائیجان کی فوجی چوکیوں کو فائرنگ سے نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

 ترک میڈیا رپورٹ کے مطابق آرمینی فوجی دستوں نے سرحد پر آذری چوکیوں  پر فائرنگ کی، جو پر آرمینیا نے بھرپور جواب دے کر مخالف فوج کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا۔

آذربائیجان کے وزیر دفاع نے بتایا کہ ’آرمینیا کی فوج نے بجر  اور عریزلی کے دیہاتوں میں واقع آذری فوجی چوکیوں پر کل دوپہر دو بج کر پچاس منٹ کے قریب نشانہ بنایا‘۔

مزید پڑھیں: آذربائیجان کی فتح، شوشا دہائیوں بعد اذان کی صداوں سے گونج اٹھا

یہ بھی پڑھیں: آذربائیجان نے آرمینی فورسز پر ڈرون حملے کی ویڈیو جاری کردی

مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق آرمینیا کی فوج سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا، آذری فوج نے جارحیت کا بھرپور جواب دے کر آرمینی فوج کی توپوں کو خاموش کرایا۔

یاد رہے کہ آرمینیا کی فوج نے متنازع سرحدی علاقے پر گزشتہ برس قبضہ کیا تھا، جس پر آذربائیجان نے آرمینیا سے علاقہ چھوڑنے کا مطالبہ کیا، بعد ازاں دونوں فریقین میں کئی روز تک گھمسان کا رن پڑا، جس کے بعد آرمینیا کی فوج کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

 

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں