پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

پاکستانی نژاد کینیڈین شہری پر بااثر ملزمان کا تشدد

اشتہار

حیرت انگیز

گجرات میں پاکستانی نژاد کینڈین شہری کو بااثر ملزمان نے تشدد کا نشانہ بنادیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گجرات میں پاکستانی نژاد کینیڈین شہری پر بااثر افراد کے تشدد کا مقدمہ تھانہ رحمانیہ میں درج کیا گیا جس کے بعد پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کی معمولی تکرار کینیڈین شہری کے اغوا اور تشدد کی وجہ بنی۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ مغوی قیصر اور ملزمان کے درمیان صلح ہوچکی ہے، مغوی قیصر نے مقدمے میں مزید پانچ افراد کو نامزد کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مزید نامزد ملزمان قصور وار پائے گئے تو گرفتار کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بااثر افراد کے پاکستانی نژاد کینیڈین شہری پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں