پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

نوشہروفیروز میں ننھا بچہ گٹر میں جاگرا

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ کے شہر نوشہروفیروز میں ننھا بچہ گٹر میں جاگرا جسے موٹر سائیکل سوار نے بچا لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نوشہروفیروز میں ننھا بچہ گلی میں اکیلا کھیل رہا تھا جب وہ کھلے مین ہول میں جاگرا، بچہ دو منٹ تک گٹر میں پھنسا روتا رہا۔

ایک موٹر سائیکل سوار نے بچے کے رونے کی آواز سن کر اس کو گٹر سے نکالا۔

- Advertisement -

اسپتال میں بچے کو طبی امداد دینے کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ میں کھلے مین ہول میں پانچ سالہ بچہ نعمان ابڑو گر کر جاں بحق ہوگیا تھا۔

ڈپٹی میئرسلمان عبداللہ مراد کی یوسی میں بچہ گٹر میں گرکر جاں بحق ہوا تھا حکام کی لاپروائی پر اہل علاقہ نے احتجاج کیا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ کئی بار متعلقہ حکام کو کھلے گٹر بند کرنے کا کہا گیا مگر کسی نے توجہ نہیں دی جس کے باعث بچہ جاں بحق ہوگیا۔

ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد ودیگر نے گھر پہنچ کر دکھی خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا، بعدازاں گٹر پر ڈھکن بھی لگادیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں