بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

کراچی میں مہنگائی سے پریشان بزرگ نے عمارت سے چھلانگ لگادی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں غربت اور مہنگائی سے پریشان بزرگ نے چوتھی منزل چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن رامسوامی کے رہائشی 60 سالہ بزرگ سلیم نے غربت اور مہنگائی سے تنگ آکر عمارت سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ بزرگ شہری اسپتال منتقلی کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

- Advertisement -

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ سلیم پانچ بچوں باپ تھا اور کرائے کے فلیٹ میں رہائش پذیر تھا، متوفی جنریٹر ریپئرنگ کا کام کرتا تھا، کبھی روزگار لگتا تھا اور کبھی نہیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ متوفی سلیم نے پسماندگان میں تین بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

واضح رہے کہ 14 اگست کے روز کراچی پورٹ پر ملازم نے 215 فٹ اونچی کرین سے سمندر میں چھلانگ لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ متوفی عبد الرحیم نے پیرکی صبح 6 سے سات بجے درمیان کراچی پورٹ پر کرین سے سمندر میں چھلانگ لگا کر خود کشی کی، لاش 4 گھنٹے بعد سمندر سے نکالی گئی، متوفی کھارادرکا رہائشی تھا۔

عبدالرحیم گھرکا واحد کفیل اور ایک بیٹے کا باپ تھا، ورثا کا کہنا تھا انتظامیہ کے جبر اور حالات سے تنگ آکر عبدالرحیم نے خودکشی کی، ورثا نے تحقیقات اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں