جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

کراچی، ناردرن بائی پاس پر ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں ناردرن بائی پاس پر ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان ابراہیم ہنگورو جاں بحق ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مقتول ابراہیم ناردرن بائی پاس سے سوزوکی میں گائے لے کر جارہا تھا، موٹر سائیکل سوار ملزمان نے گاڑی روک کر ڈکیتی کی کوشش کی اور مزاحمت کرنے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں نوجوان ابرہیم ہنگورو جاں بحق ہوگیا۔

واقعے کے خلاف اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے ناردرن بائی پاس ٹریفک کے لیے بند کردیا۔

- Advertisement -

ذرائع کا بتانا ہے کہ ناردرن بائی پاس صبح 11 بجے سے ٹریفک کے لیے بند ہے، مظاہرین کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

واضح رہے کہ کراچی میں لوٹ مار کی وارداتیں تھم نہ سکیں ہیں، ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی جانب سے شہریوں کو گولیاں ماردی جاتی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں وائٹ کرولا گینگ نے عمرہ سے آنے والی فیملی کو گھر کی دہلیز پر لوٹ لیا تھا۔

ڈکیتی کاواقعہ لیاقت آباد 3 نمبر پر پیش آیا تھا، ہائی روف میں سوار فیملی گھر پرآکر رکی تو وائٹ کرولا کار میں ملزمان بھی پہنچ گئے۔

ملزمان کار سے پولیس وردیوں میں اترے اور شہریوں کا پاسپورٹ چیک کرنے لگے، ملزمان نے تلاشی کے بہانے فیملی سے تمام کرنسی لوٹی اور فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا تھا واقعے کا مقدمہ سپر مارکیٹ تھانے میں درج ہے ، فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں