ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

سانحہ جڑانوالہ سے متعلق درخواست سماعت کے لیے مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سانحہ جڑانوالہ سے متعلق متفرق درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے سانحہ جڑانوالہ سے متعلق متفرق درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کردی۔

سپریم کورٹ میں دائر درخواست پر چیف جسٹس نے بینچ تشکیل دے دیا، چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ درخواست پر کل سماعت کرے گا جبکہ بینچ میں جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس شاہد وحید شامل ہیں۔

- Advertisement -

علاوہ ازیں رجسڑار سپریم کورٹ نے متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے تصدیق کی تھی کہ جڑانوالہ واقعے کے دونوں مرکزی ملزمان کو انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) نے گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت عمیر عرف راجہ، عمر عرف روکی کے نام سے ہوئی تھی، عمیر سلیم عرف راجہ سرکاری ادارے میں درجہ چہارم کا ملازم ہے جبکہ عمر سلیمان عرف روکی نجی ادارے میں ملازم ہے۔

ذرائع کا بتانا تھا کہ گرفتار ملزمان واقعے کے فوراً بعد گوجرانوالہ فرار ہوگئے تھے، ملزمان نے اپنی موبائل سم بھی توڑ دی تھی۔

تھانہ سٹی جڑانوالہ پولیس نے ملزمان کو ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا تھا عدالت نے ملزمان کو دو روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ جڑانوالہ میں توہینِ مذہب کے مبینہ واقعے کے خلاف اہل علاقہ مشتعل ہوگئے تھے اور مشتعل افراد نے چار گرجا گھروں، کئی مکانوں اور گاڑیوں کو آگ لگادی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں