کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل عائشہ باوانی کالج کے قریب شیر کے مٹر گشت کے معاملے پر مالک کا جھوٹ پکڑا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں شیر کے مالک کا شیر کو ڈاکٹر کے پاسلے جانے کا بیان جھوٹا نکلا ہے، وائلڈ لائف نے شیر اور کچھوے کو صحت مند قرار دے دیا۔
محکمہ وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ جنگلی جانور کو کبھی بھی ایسے دوسری جگہ منتقل نہیں کیا جاتا، منتقلی کے دوران محکمہ وائلڈ لائف کو آگاہ کیا جاتا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ جنگلی جانور یا شیر کو ایسے کلینکس پرنہیں دکھایا جاتا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر شیر اور کچھوا فروخت کے لیے ڈیفنس کے کسی گھر جارہے تھے، شمس الحق کا دوسرا جھوٹ یہ تھا کہ گارڈن سے ڈیفنس جارہا تھا۔
وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش سے پتا چلا کہ مالک شیر کو سپر ہائی وے کے کسی فارم ہاؤس سے لارہا تھا۔
واضح رہے کہ شاہراہ فیصل پر آنے والے شیر کو چڑیا گھر کے پنجرے منتقل کردیا گیا ہے۔