ہفتہ, فروری 1, 2025
اشتہار

کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالی بچی کی ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہونے والی 5 سالہ بچی کی ویڈیو سامنے آگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے گلستان جوہر کامران چورنگی کے قریب ڈاکو شہری سے لوٹ مار کررہے تھے اس دوران شہری نے فائرنگ کی تو ڈاکوؤں نے جوابی فائرنگ کی جس کی زد میں آکر 5 سالہ بچی انعم زخمی ہوگئی تھی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انعم دوسرے بچوں کے ساتھ سڑک سے گزر رہی ہے اور گولی لگنے سے وہ گر گئی جسے قریب موجود لوگوں نے اٹھا کر نجی اسپتال منتقل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے کندھے پر گولی لگی تھی جس کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اسے کچھ روز میں ڈسچارج کردیا جائے گا۔

دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ دو موٹر سائیکلوں پر پانچ افراد ڈکیتی کی واردات کررہے تھے، 5 سالہ انعم دکان سے چیز لے کر آتے ہوئے فائرنگ کی زد میں آئی۔

عینی شاہد کا کہنا تھا کہ ڈکیتی سے متاثرہ شہری ہی زخمی بچی کو نجی اسپتال لے کر گیا۔

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں